بیگم کلثوم نواز کی طبیعت مزید بگڑ گئی ،ہسپتال داخل

 
0
568

لندن ستمبر 27(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زوجہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر دوبارہ ہسپتا ل داخل کروا دیا گیا ۔تب سے بیگم کلثوم نواز کی صحت گرتی جا رہی ہے ڈاکٹرز طبیعت بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زوجہ بیگم کلثوم نواز کو طبیعت بگڑنے پر دوبارہ ہسپتا ل داخل کروا دیا گیا۔مریم،حسن،حسین والدہ کے ساتھ سپتال میں موجود رہے ۔ڈاکٹروں نے کلثوم نوازکا طبی معائنہ کیا۔کل شام سے بیگم کلثوم نواز کی صحت گرتی جا رہی ہے ڈاکٹرز طبیعت بہتر کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ والدہ کی طبیعت بحال کرنے کے لیے ڈاکٹرز کوششیں کر رہے ہیں ، قومی سے دعاؤں کی اپیل کی ہے ۔