ان چوروں نے ملک کی ناک کاٹ دی ہے، شیخ رشید

 
0
394

اسلام آبادستمبر27 ( ٹی این ایس ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے  ن لیک کو کڑی تنقید  کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  کہ ملک کی اس سے زیادہ  اور کیا  بدقسمتی ہوگی کہ وزیر خزانہ منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ،کہتے ہیں ان چوروں نے ملک کی ناک کاٹ دی ہے۔ بعض لوگوں کوعزت نہیں دولت عزیز ہوتی ہے، یہ بے شرمی کی انتہا ہے، ملک کی اس سے زیادہ اور کیا بے عزتی ہوگی۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس کا 7 سے 8 روز میں فیصلہ آجائے گا اور یہ اس سے بچ نہیں سکتے، اس کیس میں سب سے زیادہ نقصان اسحاق ڈار کا ہونا ہے۔