راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ظہور احمد خالق حقیقی سے جا ملے(سہ پہر)

 
0
40

راولپنڈی ( ) راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ظہور احمد خالق حقیقی سے جا ملے، سب انسپکٹر ظہور احمد گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ منڈی بہاوالدین میں ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر ظہور احمد خالق حقیقی سے جا ملے، سب انسپکٹر ظہور احمد گردوں کے مرض میں مبتلا ہونے پر ہسپتال میں زیر علاج تھے، جو دوران علاج معالجہ رضائے الہی سے وفات پاگئے، متوفی ایس آئی ظہور احمد کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ منڈی بہاوالدین میں ادا کی جائے گی،سب انسپکڑ ظہور احمد جوڈیشل گارد اڈیالہ تعینات تھے,سب انسپکٹر ظہور احمد سال 1988میں بطور کانسٹیبل بھرتی ہوئے اور محنت اورقابلیت پر سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے تھے،سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا اس موقعہ پر کہنا تھا مرحوم انتہائی محنتی، ملنسار اورفرض شناس آفیسر تھے،جن کی راولپنڈی پولیس کے لیے خدمات قابل قدر ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔