راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او کلر سیداں سبطین الحسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، سرکاری ہسپتال میں فائرنگ اورتوڑ پھوڑ کرنیوالے 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔

 
0
41

راولپنڈی( )ایس ایچ او کلر سیداں سبطین الحسنین کی ہمراہ پولیس ٹیم اہم کاروائی، سرکاری ہسپتال میں فائرنگ اورتوڑ پھوڑ کرنیوالے 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سرکاری ہسپتال میں فائرنگ اور توڑ پھوڑ کرنیوالے 02اشتہاری مجرمان کوگرفتارکر لیا،اشتہاری مجرمان ثاقب اور بلال نے فائرنگ سے نعمان کو زخمی اور ڈنڈوں کے وار سے متعدد افراد کو شدید زخمی کر دیا تھا،اشتہاری مجرمان کے خلاف دہشتگردی،اقدام قتل،کارسرکار میں مزاحمت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا،سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان رو پوش ہو گئے تھے،واقعہ میں ملوث26ملزمان قبل ازیں گرفتارکر کے چا لان کیے جا چکے ہیں،اشتہاری مجرمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔