اسلام آباد(ٹی این ایس) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پناہ کا ہیلتھ میلہ

 
0
34

اسلام آباد۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے سیکریٹری جنرل ثناہ اللہ گھمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پناہ یہ سمھجتی ہے کہااس کا ایک بہت ہی مضبوط بازو پاکستان کی صحافتی برادری ہے۔ ہمیں اس بات کا بھی احساس ہے کہ یہ لوگ اپنی مصروفیت کی وجہ سے اپنی صحت کو بہت زیادہ نظر انداز کرتے ہیں۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پناہ اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے مورخہ 12نومبر 2023 بروز اتوا ر صحافیوں اور ان کی فیملیز کے لیے ایک ہیلتھ میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ ہیلتھ میلہ نیشنل پریس کلب، F-6/1اسلام آبادمیں صبح 11.00بجے سے سہ پہر 03.30بجے تک جاری رہے گا۔ صدر پناہ میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی سربرائی میں 35سے زیادہ ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مریضوں کا مفت معائنہ کرے گی۔ اس کے علاوہ بہت سے ضروری ٹیسٹ جن میں ایکو، الٹرا ساوئنڈ، ای۔سی۔جی اور خون کے بہت سے ٹیسٹ شامل ہیں مفت کیے جائیں گے اور فری میڈیسن بھی دی جائے گی۔ اس موقع پر جسمانی ورزش کے طریقوں کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا اور صحت مند خوراک کے حوالے سے بھی رہنمائی دی جائے گی۔