اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ شمس کالونی پولیس نے گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔

0
2

اسلام آباد (ٹی این ایس) تھانہ شمس کالونی پولیس نے گمشدہ بچوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔ بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔
تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کے دو بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جس کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے، شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا،