اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان عوامی قوت اقتدار کو بلدیات کی سطح پر منتقل کرنے کی حامی ہے,چیئرمین ,خاقان وحید خواجہ

 
0
4
Pakistani tribesmen chant slogans as they protest against the administration and demand more government assistance in a Jallozai camp, on the outskirts of Nowshera, near Peshawar March 25, 2009. The Internally Displaced Persons of Bajaur, currently residing in Jalozai camp, held the protest and blocked the main GT road at Pabbi area to press for their demands. According to police, at least one person was killed while several others were injured during the clash between the police and protestors. Commissioner Peshawar Division Arbab Shahrukh confirmed the death of one person and many others injured, as Pakistan state-run News agency Associated Press of Pakistan (APP) reported. REUTERS/Stringer (PAKISTAN CONFLICT POLITICS)

اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین پاکستان عوامی قوت خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی قوت , پارٹی حقیقی معنوں میں اقتدار کو بلدیات کی سطح پر منتقل کرنے کی حامی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کے مسائل کا حل ہی بلدیاتی انتخابات ہیں۔پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول فاؤنڈیشن اور راول جنرل ہاسپٹل کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھی فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی پنجاب میں اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا گیا امیدواروں نے بھاری بھاری فیسیں جمع کرائیں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کیں لیکن عین وقت پر حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے سے مکر گئی جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں بھی فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کراے اور پنجاب میں بھی یہ عوام کا بنیادی حق ہے جو ان سے نہ چھینا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس مرتبہ بھی اپنے بلدیاتی انتخابات کرانے کے اعلان اور وعدے سے پیچھے ہٹی تو ہم عوام کے پاس جائیں گے اور ان کے فیصلے کے ساتھ ہوں گے