نواز شریف کی شہباز شریف سے ملاقات ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 
0
394

لاہور ستمبر 27(ٹی این ایس)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لاہورمیں نواز شریف نے ماڈل ٹاﺅن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچ کر ان سے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور سامنا بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی تائید حاصل ہے اور عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔نواز شریف نے مزید کہا کہ وقت پر انتخابات کرائیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔