تحریک انصاف کے بعد پیپلز پارٹی کا بھی اسحاق ڈار سے استعفیٰ کا مطالبہ

 
0
341

کراچی ستمبر27(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی وفاقی وزیر اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)والے ملک میں افراتفری اور سسٹم ڈی ریل کر ناچاہتے ہیں ،ْ ہم سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے ،ْاپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کو ہٹانے کی کوشش کی بھرپورمخالفت کریں گے ،ْاسحاق ڈار کو ملکی مفادات کی خاطرعہدہ چھوڑ دینا چاہیے ،ْ آج اگر عدالت کا فیصلہ حکمران ہی نہ مانیں توعام آدمی کیا کرے گا ،ْسینٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی مخالفت کی تھی۔ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن ،ْ سینیٹر فرحت اللہ بابر ،ْ سینیٹر سلیم مانڈوی والااور سابق چیئر مین سینٹ نیئر حسین بخاری و دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر نیئرحسین بخاری نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دیں ،ْ (ن) لیگ والے ملک میں افراتفری اور سسٹم ڈی ریل کرناچاہتے ہیں لیکن ہم سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔

آصف زرداری نے بینظیر کی شہادت کے وقت بھی ’پاکستان کھپے‘ کانعرہ لگایا اور بغیر کسی جرم کے 12 سال قید کاٹی۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کو عزت سے مستعفی ہوجانا چاہیے، آج حکمران ہی عدالت کا فیصلہ نہیں مانتے توعام آدمی کیا کریگا ،ْیہ لوگ ایک ہی وقت میں دونوں مزے لے رہے ہیں ،ْآج یہ 60 وزراء کے ساتھ حکومت کے مزے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کو ہٹانے کی کوشش کی بھرپورمخالفت کریں گے۔ شیری رحمن نے سابق وزیر اعظم نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ اپنی ذات کیلئے ملک کو انتشار کی طرف لے گئے اور پاکستان کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں جبکہ ملک کے معاشی حالات بہت ابتر ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے آمر اور جیلیں برداشت کیں ۔اس موقع پر سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ملکی تجارتی اور معاشی خسارہ رکارڈ سطح پرپہنچ گیا ہے، یہ لوگ جان بوجھ کرمعیشت کوخراب کررہے ہیں، آج اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہوگئی، اب اور کیارہ گیا، سینیٹ کمیٹی میں اسحاق ڈار کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا تھا ،ْاسحاق ڈار کو ملکی مفادات کی خاطرعہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔ایک سوال پر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پورے ،ْ انتخابات 2018میں ہی ہونے چاہئیں ۔سینٹ میں انتخابی اصلاحات بل2017کی منظوری کے حوالے سے سوال پر شیری رحمن نے کہاکہ ہم نے صاف کہا کہ ایسا بل پاس نہیں ہوسکتا جو کسی کی ذات کو تقویت دے، ہم نے انتخابی اصلاحات بل کی مخالفت کی تھی ،ْپاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اپوزیشن لیڈر کیلئے اکثریت موجود ہے ،ْمخالفین کی کوششیں ناکام ہونگی۔