نصیر آباد (ٹی این ایس) تھانہ نصیر آباد کے علاقہ چاکرہ نئی آبادی کے قریب ٹارگٹ کلنگ کی واردات، مسلح ملزمان نے گاڑی کی فرنٹ سیٹوں پر بیٹھے باپ بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق مقتول شہزاد شاہ بیٹے مصطفی شاہ اور اہل خانہ کے ہمراہ چنیوٹ سے واپس گھر جا رہا تھا گاڑی جونہی چاکرہ روڈ نئی آبادی کے پاس پہنچی تو انتظار میں بیٹھے مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں دونوں باپ بیٹا موقعہ پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین معجزانہ طور پر محفوظ رہیں البتہ دو راہگیر خواتین کے زخمی ہونے اطلاعات ہیں، نصیرآباد پولیس نے مقتولین کے اہل خانہ کے بیانات اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں، مدعی مقدمہ کے مطابق واقعی اراضی کے تنازعہ پر پیش آیا













