اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد میں 177 جلوسوں 929 مجالس پر 15 ہزار سے زائد پولیس، رینجرز فرائض سرانجام دیں گے۔تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لئے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی تمام سکیورٹی انتظامات کو خود مانیٹرکررہے ہیں۔اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیز سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے یکم محرم سے 19 صفر تک کے لیے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں اسلام آباد میں 177 جلوسوں اور 929 مجالس کے لیے 15 ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز کے افسران و جوان اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، جبکہ اسلام آباد پولیس کے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور اے آئی جیز سکیورٹی ڈیوٹیز پر تعینات ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی ڈیوٹیز چیک کرنے کے لیے 10 ویجیلینس ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔مزید برآں، ضلع بھر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی نگرانی 3 ہزار سے زائد کیمروں اور ڈرونز کے ذریعے بھی کی جا رہی ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کوئیک ریسپانس ٹیمیں ہمہ وقت الرٹ ہیں، جبکہ جلوسوں اور مجالس کے علاقوں میں کیپیٹل پٹرول یونٹ کے دستے گشت پر تعینات رہیں گے۔ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔ آپریشنز، سکیورٹی، ٹریفک، سی ٹی ڈی، لاجسٹکس اور سپیشل برانچ سمیت تمام ادارے باہمی کوآرڈی نیشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں اور رضاکاروں کو خصوصی بریفنگ اور ٹریننگ سیشنز بھی کروائے گئے ہیں۔لیڈیز کی مجالس اور جلوسوں میں چیکنگ کے لیے لیڈیز دستے تعینات ہیں۔ تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز روزانہ کی بنیاد پر امام بارگاہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کے لیے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کا الگ نظام بھی وضع کیا گیا ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں شہری “پکار “15-پر اطلاع دیں













