اسلام آباد(ٹی این ایس) پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار

 
0
135

 ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس میں سابق وزیر اور صدر پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر علی امین گنڈاپور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ اورشراب رکھنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
علی امین گنڈاپوراوروکیل راجہ ظہورالحسن عدالت پیش نہیں ہوئے، پراسیکیوٹراورتفتیشی افسرکیس ریکارڈکےساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وزیر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کےباوجودمسلسل عدم پیشی پراشتہاری قرار دیا گیا۔
عدالت نے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی۔