راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ وارث خان راجہ تصدق کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، موبائل فونز پر جواء کھیلنے والے 5 افراد گرفتار،داؤ پر لگی رقم 72 ہزار روپے،15 موبائل فون اور دیگر سامان برآمد۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل فونز پر جواء کھیلنے والے 5 افرادکو گرفتارکرکے داؤ پر لگی رقم 72 ہزار روپے،15 موبائل فون اور دیگر سامان برآمدکرلیا،وارث خان پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا تھا،اشتہاری پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گیا،وارث خان پولیس نے مقدمہ درج کرکے موقعہ سے 5 افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔