ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ایبٹ آباد کے دلیر پروفیشنل، فرض شناس، اور تجربہ کار پولیس آفیسر ایس ایس پی ملک اعجاز خان اپنی 36 سالہ ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو گئے

 
0
4

ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ایبٹ آباد کے دلیر پروفیشنل، فرض شناس، اور تجربہ کار پولیس آفیسر ایس ایس پی ملک اعجاز خان اپنی 36 سالہ ملازمت مکمل کر کے ریٹائرڈ ہو گئے،
اعجاز خان نے پولیس، ایف سی، ایف آئی اے میں اپنی صلاحیتوں کا خوب لوہا منوایا،
اعجاز خان کی ریٹائرمنٹ پر مانسہرہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اعجاز خان کی ریٹائرمنٹ پر ہر آنکھ اشکبار تھی،
ایک اچھے پولیس آفیسر کی محکمہ کیلئے خدمات کا نتیجہ ہے، اعجاز خان کی ریٹائرمنٹ سے جو پولیس میں ایک خلا پیدا ہوا وہ شاید پورا کرنا مشکل ہے۔

اعجاز خان کے اعزاز میں تقریب میں بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت ان کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اعجاز خان عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

شوکت سالار ریجنل انچارج دنیا میڈیا گروپ ہزارہ ڈویژن