ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ایس ایس پی ملک اعجاز احمد (پی ایس پی) کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت

 
0
4

ایبٹ آباد (ٹی این ایس) ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ایس ایس پی ملک اعجاز احمد (پی ایس پی) کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس ایس پی ملک اعجاز احمد (پی ایس پی) کے اعزاز میں منعقدہ ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی

ایبٹ آباد میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کے علاوہ ایس پی سی ٹی ڈی محمد ایاز ،ایس ایس پی ٹریفک وارڈن ایبٹ آباد اشتیاق خان سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے بھی شرکت کی اور ایس ایس پی ملک اعجاز احمد کی محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے کہا کہ ایس ایس پی ملک اعجاز احمد (پی ایس پی) نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران دیانتداری، فرض شناسی اور اعلیٰ قیادت کی بہترین مثال قائم کی۔ اُن کی خدمات محکمہ پولیس کے تمام افسران و جوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ ایس ایس پی ملک اعجاز احمد کی طویل اور مثالی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آنے والی نسلیں بھی رہنمائی حاصل کرتی رہیں گی۔

تقریب کے اختتام پر ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس ایس پی ملک اعجاز احمد (پی ایس پی) کو اُن کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔