اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے موثر کریک ڈاون جاری۔ سنگین جرائم میں ملوث 21 مجرم اشتہاری سمیت31 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے موثر کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ شالیمار، تھانہ ترنول، تھانہ کھنہ، تھانہ کرپا، تھانہ سہالہ، تھانہ ہمک، تھانہ لوہی بھیر، تھانہ شہزاد ٹاون اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے گرام 625آئس، 10 بوتل شراب،ایک رائفل اور مختلف بور کے چھ عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 21مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے