امام بارگاہ کےپاس گھومنے والے  چار افغانی باشندے شک کی بنیاد پر گرفتار

 
0
367

کامونکے، ستمبر 27(ٹی این ایس):  امام بارگاہ کے نزدیک گھومتے چار افغانی باشندوں کو ٹریفک وارڈن نے پکڑ کر سٹی پولیس کے حوالے کردیا۔اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز جی ٹی روڈ پر واقع امام بارگاہ باب الحوائج امام موسیٰ کاظم کے قریب کار تینو بگرامی صوبہ کابل افغانستان کے چار باشندوں حاجی خان ولد زاہر،سمیع اللہ ولد حکیم ،جانزیب ولد انزر گل اور ذاکر ولد شیر محمدگھوم رہے تھے کہ وہاں پر تعینات ٹریفک وارڈن نے شک کی بناپر ان کو پکڑ لیا اور اُن سے پاکستانی شہری ہونے کی شناخت طلب کی تو چاروں افغانی باشندے اپنی شناخت کے متعلق کوئی پاکستانی شناختی کارڈ یا سپورٹ نہ دے سکے جسکے بعد وارڈن چاروں کو سٹی پولیس کے حوالے کردیا جس پرسٹی پولیس نے انکے خلاف فارن ایکٹ14,1946کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔