اسلام آباد (ٹی این ایس) افغان شہری کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ دلوانے میں ملوث افراد بے نقاب – ملزمان کی ضمانتیں خارج

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) افغان شہری کو جعلی پاکستانی شناختی کارڈ دلوانے میں ملوث افراد بے نقاب – ملزمان کی ضمانتیں خارج

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی اہم کارروائی

نادرا ریجنل ہیڈ آفس اسلام آباد کی شکایت پر افغان شہری محمد امین ولد حیدر گل کے خلاف انکوائری کا آغاز کیا گیا

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم افغان نیشنل ہے جس نے غلط بیانی کے ذریعے پاکستانی سی این آئی سی حاصل کی

ملزم کا معاملہ نادرا زونل بورڈ کو بھجوایا گیا جس نے ملزم کی سی این آئی سی منظور کی

تحقیقات مکمل ہونے پر 28 اپریل 2026 کو ملزم محمد امین اور نادرا زونل بورڈ کے ملوث ممبران کے خلاف ایف آئی آر نمبر 13/2026 متعلقہ دفعات کے تحت درج کی گئی

ملزم محمد امین گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل میں ہے جبکہ عدالت اس کی پوسٹ اریسٹ بیل پہلے ہی خارج کر چکی ہے

آج 07 جولائی 2026 کو سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے نادرا زونل بورڈ کے تین ملوث ممبران شہزاد محمد نسیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر، راجہ تیمور سینئر ایگزیکٹو اور سجید محمود انٹیلی جنس آفیسر کی بیل بفور اریسٹ خارج کر دی

تمام ملزمان کے خلاف تفتیش انویسٹی گیشن آفیسر شہزاد خاکوانی سب انسپکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد سرانجام دے رہے ہیں

مزید تفتیش جاری ہے