اسلام آباد (ٹی این ایس) موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے چار ارکان گرفتار

 
0
6

اسلام آباد (ٹی این ایس) موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے چار ارکان گرفتار۔اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم گروہ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے لا کھو ں روپے مالیت کے سات مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلئے، ملزمان کے خلاف متعدد مقدما ت درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے۔ اس سلسلہ میں اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ یونٹ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے چار ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھو ں روپے مالیت کے سات مسروقہ مو ٹر سائیکل بھی بر آمد کرلئے گے۔گرفتار ملزمان کی شناخت ساجد،شیر احمد،حمزہ اور شہزاد کے ناموں سے ہو ئی ہے۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کاانکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز اسلام آ باد سلیمان ظفر نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاؤن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15پر فوری اطلاع دیں