اسلام آباد (ٹی این ایس) حکومت اپنے منظور نظر فنکاروں اور افراد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ، تمغہ امتیاز اور ہلال امتیاز دینے کا سلسلہ بند کرے – سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسیدسہیل بخاری

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) سینئر ترین ایونٹ آرگنائزر پیرسیدسہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے منظور نظر ، چاپلوسی کرنے والے فنکاروں ، تخلیق کاروں اور دیگر شعبہ کے افراد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ، تمغہ امتیاز ، ہلال امتیاز اور دیگر سرکاری اعزازات دینے کا سلسلہ فوری بند کرے – صوبائی سطح پر جو نام نامزد کئے جاتے ہیں ان میں اکثریت وہ افراد شامل ہوتے ہیں جو کمیٹی کے واقف کار یا سفارشی ہوتے ہیں – پرائیڈ آف پرفارمنس کارکردگی اور میرٹ پر دینے چاہئے – پیرسیدسہیل بخاری نے کہا کہ اگر ایک مرتبہ کسی فرد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہو تو انہیں دوبارہ سول ایوارڈ دینا دوسرے مستحق کا حق چھین لینے کے مترادف ہوتا ہے اس سلسلے کو فوری بند ہونا چاہیے –