اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستانی ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز ,انگلینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،ہیڈ کوچ سرفراز احمد

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دورے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی ٹیم متوازن ہے اور ویسٹ انڈیزسے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ بابر اعظم ٹیم کے لیے کلیدی کردار ادا کریں گے بابر اعظم مکمل فٹ ہیں ,امید ہے بابر اعظم امیدوں پر پورا اترینگے، ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اچھا پرفارم کریں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف تین میچز کی ٹیسٹ سیریز میں بھی بہتر نتائج کی توقعات ہیں، دونوں سیریز آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونے کے ناطے انتہائی اہمیت کی حامل ہیں,پاکستانی ا سکواڈ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 13 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوگا۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں 18 سے 21 جولائی تک چار روزہ پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔ دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی ٹوروبا اور کوئینز پارک اوول پورٹ آف اسپین میں شیڈول ہیں۔
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے پری سیریز کیمپ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں لگا گیا ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لیا ۔ہیڈ کوچ سرفراز احمد، بیٹنگ کوچ اسد شفیق اور باؤلنگ کوچ عمر گل نے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں کی ڈرلز کروائیں ۔کپتان بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے پریکٹس وکٹس پر بھرپور نیٹس سیشن میں بھی حصہ لیا ۔پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے دو روزہ انٹرا سکواڈ سناریو میچ کھیلا ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عامر جمال، عبداللہ فضل، علی عثمان، اذان اویس، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد علی، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد اویس ظفر، محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)، ساجد خان، سلمان علی آغا، شان مسعود اور عبید شاہ شامل ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف17 رکنی اسکواڈ میں ویسٹ انڈیز سیریز کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ سعود شکیل کو بھی فٹنس کلیئرنس سے مشروط طور پر شامل کیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے چار نئے کھلاڑیوں کو پہلی بار ٹیسٹ اسکواڈ میں موقع دیا ہے، جن میں بائیں ہاتھ کے اسپنر علی عثمان، دائیں ہاتھ کے بیٹر محمد اویس ظفر، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عبید شاہ اور وکٹ کیپر بیٹر محمد غازی غوری شامل ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے 10 اگست تک شیڈول ہیں۔
یاد رہے کہ سرفراز احمدآفیشل ریڈ بال ہیڈ کوچ ہیں, بین الاقوامی کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد، انہیں اسکواڈ کی تیاریوں اور دوروں کی نگرانی کرتے ہوئے، اپریل 2026 میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی کوچنگ کا دور پاکستان کی انڈر 19 ٹیم کے کامیاب انتظام کے دوران آتا ہے، جہاں انہوں نے دبئی میں 2025 ایشیا کپ جیتنے کے لیے نوجوانوں کی رہنمائی کی۔ بطور ٹیسٹ ہیڈ کوچ، ان کی فوری ذمہ داریوں میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سخت کنڈیشنگ کیمپ کے ذریعے سینئر کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنا اور ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے ہائی پروفائل ٹیسٹ دوروں پر ٹیم کی قیادت کرنا شامل ہے۔