عمران خان عیدالاضحی اسلام آبادمیں منائیں  اور نمازعیدوزیراعظم ہاؤس میں ہی اداکریں گے

 
0
437

اسلام آباد، اگست 21 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عیدالاضحی اسلام آبادمیں منانے کافیصلہ کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان عیدالاضحی کی چھٹیاں وزیراعظم کالونی میں گزاریں گے جبکہ عمران خان نمازعیدبھی وزیراعظم ہاؤس میں ہی اداکریں گے اور عمران خان عید کی تعطیلات کے دوران دفتری امور بھی سرانجام دیں گے ۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحی کل مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔