سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، 10وزیر،3مشیراور ایک معاون خاص شامل کئے جائیں گے

 
0
408

کراچی، اگست 21 (ٹی این ایس): نومنتخب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیاجس کے مطابق 10وزیر،3مشیراور ایک معاون خاص کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کی ٹیم میں ا ضافہ27اگست کو کیا جائے گا اور قائم مقام گورنر آغا سراج دارنی سندھ کابینہ کے 10نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔ارکان میں رانا ہمیر سنگھ، شاہ حسین شاہ شیرازی،متوقع وزرا میں نادر علی مگسی،مکیش کمار چاولہ ،ملک اسد سکند ر ،ناصر حسین شاہ،پروین قائم خانی ،ممتاز جاکھرانی کا نام شامل ہے جبکہ مشیروںمیں ضیاالحسن کا نام شامل ہے ،ذولفقار شاہ،ندا کھوڑو،جبار خان،حناد دستگیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے اور متوقع مشیروں میں منظور وسان اور اعجاز جاکھرانی کا نام بھی شامل ہے ۔سندھ حکومت نے موجود ارکان سے اضافی قلمدان واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے جس کے مطابق سعید غنی ،سردار شاہ ،مرتضی وہاب اور کشوری لال سے اضافی قلمدان واپس لئے جائیں گے۔