اسلام آباد (ٹی این ایس) راولاکوٹ میں انتشاری کمیٹی کی بلااشتعال فائرنگ’ رینجرز اہلکار امتیاز علی شہید’ قابلِ اعتماد ذرائع کے مطابق راولاکوٹ بس ٹرمینل اور اطراف کے علاقوں میں کالعدم ایکشن کمیٹی اور جے کے ایل ایف کے کارندے شہر کے محاصرے، قانون کو ہاتھ میں لینے اور مرکزی و اندرونی شاہراہوں کو بلاک کرنے کے لئے اسلحہ اور آتشی مواد سے لیس جمع ہوئے’ پولیس نے دیگر سیکورٹی اداروں کی مدد سے بروقت پہنچ کر انتشار پھیلانے کی اس سازش کو ناکام بنایا .اسی اثناء انتشاری کمیٹی کے مسلح افراد نے مجمع پر فائرنگ کر دی جس سے عام شہریوں کے ساتھ رینجر اہلکار شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا پولیس نے مجمع کو منتشر کرکے حالات کو قابو کیا، سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والوں اور انکے ذمہ داران کی نشاندہی و گرفتاری کے لئے پولیس نے ضروری کاروائی شروع کردی یے













