اسلام آباد اگست 05.(ٹی این ایس ) وزیر داخلہ احسن اقبال نے وزارت داخلہ کا اعلی سطحی اجلاس 8 اگست کو طلب کر لیا ۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے آئندہ 10 ماہ کے اہداف کا جائزہ لیا جائیگا ۔ وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کو عوامی خدمات میں بہتری کی تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ نادرا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال اور نفوذ کے حوالے سے سفارشات تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔