پرویز مشرف آئین شکن اور اور عوام دشمن تھے، ان کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلاڈالیں‘ سعد رفیق

 
0
378

لاہور اگست 05.(ٹی این ایس ) وفاقی وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف آئین شکن اور اور عوام دشمن تھے، ان کی آمرانہ پالیسیوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلاڈالیں،اڈکٹیٹر ملک میں جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلی لاتے ہیں جن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا اور اپنے اقتدار کی مدت بڑھانے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتہ کرتے ہیں۔۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو گزند پہنچانے والے ڈکٹیٹر تاریخ کے کوڑا دان کی نظر ہوگئے ،انہیں اور ان کی عوام دشمن پالیسیوں نے سوائے ملک کو نقصان پہنچانے کے کچھ نہیں کیا آج انہیں کوئی یاد نہیں کرتا، یہاں تک کہ ان کی قبروں پر رونے والابھی کوئی نہیں، جبکہ عوام کے منتخب کردہ حکمران اپنی کاکردگی کے باعث اپنی خامیوں سمیت آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا ڈکٹیٹر ملک میں جعلی ترقی اور مصنوعی تبدیلی لاتے ہیں جن کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا اور اپنے اقتدار کی مدت بڑھانے کیلئے قومی خود مختاری پر سمجھوتہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف اپنی خراب پالیسیوں کے باوجود بچ کر نکل گئے مگر تاریخ کی عدالت میں ایک دن ان کا احتساب ضرور ہوگا وہ قومی مجرم کے لقب سے کبھی بچ نہیں سکتے۔