وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا چاروں وزرائے اعلی سے فون پر رابطہ

 
0
408

اسلام آباد اگست 05.(ٹی این ایس ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا چاروں وزرائے اعلی سے فون پر رابطہ ،وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر دہشت گردی اور بدامنی کیخلاف مشترکہ کوششوں کا عزم ۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق احسن اقبال نے کہاکہ امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے ۔لاقانونیت اور دہشتگردی کا خاتمہ قومی مقاصد ہیں، ان کے لئے سیاست سے بالاتر ہو کر کام کرنا ہو گا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے وزرائے اعلی کا جلد اجلاس بلایا جائیگا ۔