اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کیے گئے چار موٹر سائیکلیں

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کرکے چوری کیے گئے چار موٹر سائیکلیں، قیمتی موبائل فونز، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، پولیس نے راہزنی ، موٹرسائیکل چوری ، موبائل فون چوری اور دیگر جرائم میں ملوث سات افراد کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ گولڑہ، تھانہ بنی گالا اور تھانہ بھارہ کہو پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ملزمان احتشام عزیز، ارشد رحمت، سردار شاہ، ثوبان احمد، سعد فیضان شاہ ، محمد زبیر اور حضرت علی کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کے پانچ قیمتی موبائل فونز، چار موٹر سائیکلیں، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان ہسپتالوں کے احاطوں میں مریضوں کے تیمارداروں سے موبائل فون ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے، زیرحراست افراد سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کیا کہ وفاقی پولیس منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔