کراچی گلستان جوہر میں چار لڑکیاں چاقو کے وار سے زخمی

 
0
570

 

کراچی ستمبر 28(ٹی این ایس):کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پراسرار واقعات سے خوف وہراس پھیل گیا۔

گلستان جوہر میں 25اور 26ستمبرکوچار لڑکیاں چاقو کے وار سے زخمی ہوئی تھیں ،نامعلوم افراد نے لڑکیوں کو چاقو یا تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کیا۔

حملے کی پراسرار وارداتوں میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی اور اہل خانہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق پیر کو چاقو کے وار سے 3 لڑکیاں اور منگل کو ایک لڑکی زخمی ہوئی تھی۔

پولیس نے زخمی ہونے والی ایک لڑکی عروسہ کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے اور میڈیا کے مطابق لڑکی نے بتایا کہ وہ 26 ستمبر کو اپنے گھر والوں کے ساتھ جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے پیچھے سے تیز دھار آلے سے وار کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی ،حملہ کرنے والا ہیلمٹ پہنے ہوئے تھا۔

لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ عروسہ ساتویں جماعت کی طالبہ ہے، حملے کے نتیجے میں اسے 8 ٹانکے آئے، پولیس نے مقدمہ درج کرانے کا کہا تھا لیکن ہم نے منع کردیا۔