پشاور میں ڈینگی بخار کے مزید 2 مریض انتقال کر گئے ٗتعداد 37ہوگئی

 
0
614

پشاورستمبر 28 (ٹی این ایس)پشاور میں 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا مزید دو افراد چل بسے ٗ صوبے میں ڈینگی وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 37 ہوگئی ۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی وائرس سے مزید دو افراد انتقال کر گئے ہیں۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے بھر میں ڈینگی وائرس کے1ہزار 602 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی۔ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 330 افراد میں سے 117 افراد کو صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا جبکہ صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 327 افراد زیر علاج ہیں۔