اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز کا شہریوں کے مسائل کیلئے کھلی کچہری کاانعقاد،شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہریوں کو ہرممکن ریلیف مہیا کرنا اولین تر جیح ہے۔قانو ن کی بالا دستی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔ تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے۔شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

















