بٹ کوائن کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ایک شخص گرفتار

 
0
431

اسلام آباد مارچ 9(ٹی این ایس)ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے بٹ کوائن کا غیر قانونی کام کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے آج بروز جمعہ  ایک کاروائی کے دوران ضلع اٹک کے علاقے حضرو سے تعلق رکھنے والے بٹ کوائن کی غیر قانونی کاروبار میں ملوث ملزم  نوید قیصر کو گرفتار کر لیا ہے،  ملزم  نوید کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ہے، ،ایف آئی اے زرائع کے مطابق ملزم بٹ کوائن کی مشہوری کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا تھا، اس سلسلے میں پاکستان بھرسے  بٹ کوائن کا غیر قانونی کاروبار میں دو ملزمان مطلوب تھے۔ نوید کا دوسرا ساتھی خرم شہزاد عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ میں موجود ہےجسےسعودیہ سے واپسی پر اسے بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔