اسلام آباد (ٹی این ایس) چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) لیفٹنٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے گزشتہ روز وفاقی محتسب نوید کا مران بلوچ کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں دونوں اداروں کے سربراہان نے ملک میں شفافیت، احتساب اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا وفاقی محتسب نے سرکاری اداروں کی بد انتظامی کے خلاف شکایات کے ازالے میں وفاقی محتسب کے کردار کا ذکر کرتے ہو ئے چیئرمین نیب کو بتایا کہ ان کے ادارے نے سال 2025ء کے دوران 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کئے توقع ہے کہ اس سال یہ تعداد 2 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر جائے گی انہوں نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں کے عوام کو مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے وفاقی محتسب کے علاقائی دفاتر ملک کے 28 شہروں میں کام کر رہے ہیں ملاقات کے دوران چیئرمین نیب نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئیے۔













