اسلام آباد (ٹی این ایس) غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب 12 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب 12 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا’ جن میں دو اے ایس آئی اور دس کانسٹیبلز شامل ہیں۔ تمام اہلکار وی وی آئی پی ڈیوٹی کے موقع پر حساس ترین مقامات پر تعینات تھے، تاہم چیکنگ کے دوران یہ اہلکار اپنی حساس ڈیوٹی سے بلاوجہ غائب پائے گئے’ برطرف ہونے والوں میں اے ایس آئی وقار احمد اور عابد حسین شامل ہیں، جبکہ برخاست ہونے والے کانسٹیبلز میں آصف، عمر منیر، حمزہ، فیضان غلام مرتضی، خرم شہزاد، تعظیم مشتاق، اسد اسلام ‘ شہزاد اسلم اور عرفان شامل ہیں