اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یومِ شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا’ مرکزی تقریب کا اہتمام ان کے آبائی گاؤں سنگھوری میں واقع شہید کی یادگار’پر کیا گیا ‘ جس میں میجر جنرل محمد عاصم مہمانِ خصوصی تھے’ فوجی دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ شہید کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی گئی ‘مہمانِ خصوصی اور دیگر نمایاں شخصیات نے پھولوں کی چادریں چڑھائیں ‘مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال جرات، بہادری اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ کیپٹن محمد سرور شہید کی لازوال قربانی پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ عظمت، وطن سے وفاداری اور ایثار کی روشن علامت سمجھی جاتی ہے، جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے