اسلام آباد (ٹی این ایس) جنرل سید عامر رضا نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) جنرل سید عامر رضا نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، جس پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا’ جنرل سید عامر رضا نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی’ کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی’ جنرل سید عامر رضا کو کمان سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا’ جنرل عامر رضا نے 1988 میں کمیشن پاس کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ کیا۔ اس کے علاوہ وہ یونیورسٹی آف نوٹنگھم سے بین الاقوامی تعلقات کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں’جنرل عامر رضا کو جنوری 2025 میں چیف آف جنرل اسٹاف جی ایچ کیو تعینات کیا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ کمانڈر فور کور اور چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی حیثیت سے بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں