پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،لاہور سے لاڑکانہ تک مافیا کی چیخیں سنائی دے رہی ہے،وزیر اطلاعات

 
0
345

اسلام آباد اپریل 05 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،لاہور سے لاڑکانہ تک مافیا کی چیخیں سنائی دے رہی ہے،منی لانڈرنگ کے پیسے سے شہباز شریف نے بیرون ملک اثاثے خریدے،نیب کا احتساب کا عمل دھمکیوں سے نہیں رکے گا،منطقی انجام تک پہنچے گا۔ جمعہ کو جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ آئندہ 6ماہ میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں تبدیلی نظر آئیگی۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم پر ابتدائی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہاؤسنگ منصوبے سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوںنے کہاکہ ملک میں پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیا ہے،لاہور سے لاڑکانہ تک مافیا کی چیخیں سنائی دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان کا پیسہ عوام کو واپس ملے گا۔
انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز حقیقی لیڈر ہوتے تو آج گرفتاری دے دیتے۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ کے اداروں پر حملہ کرنا مسلم لیگ ن کی روایت رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کی ذمہ داری تھی کی وہ نیب کے ساتھ تعاون کرتے۔انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کے لوگوں نے کار سرکا ر میں مداخلت کی اور اہلکاروں پر تشدد کیا۔انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور انکی فیملی کے 85ارب روپے سے زائد کے اثاثوں کا پتہ چلا ہے۔
انہوںنے کہاکہ حمزہ شہباز کیخلاف منی لانڈرنگ کے ثبوت بھی ملے ہیں۔انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ کے پیسے سے شہباز شریف نے بیرون ملک اثاثے خریدے۔انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان سے 2008تک پاکستان کا بیرونی قرضہ 37ارب ڈالر تھا۔انہوںنے کہاکہ 2018تک پاکستان کا بیرونی قرضہ 97ارب ڈالر تک جا پہنچا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معاشی مشکلات کی ذمہ داری آصف زرداری اور نواز شریف پر عائد ہوتی ہے۔
انہوںنے کہاکہ لاہور میں نیب کی کارروائی قانونی تھی۔انہوںنے کہاکہ نیب کی کارروائی کے جواب میں قانون کا مذاق اڑایا ہے،نیب کا احتساب کا عمل دھمکیوں سے نہیں رکے گا،منطقی انجام تک پہنچے گا۔انہوںنے کہاکہ جب پوچھا جاتا ہے کہ پیسہ کہاں سے آیا تو کہتے ہیں جمہوریت خطرے میں ہے،احتساب سے اسلام یا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ پاکستان آگے بڑھے گا اور ترقی یافتہ ملک بنے گا۔