اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس نے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔کے دوران 211 افراد، 359 گھروں، 76 دکانیں، 23 ہوٹل ،242 موٹرسائیکلوں اور 97 گاڑیوں کو چیک کیا، جانچ پڑتال کیلئے 17 مشکوک افراد، 31 موٹر سائیکلوں اور تین گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں گرینڈ کومنگ اینڈ سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں زونل ایس پیز کی زیرنگرانی مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اور کومنگ آپریشن کیے گئے۔سرچ آپریشنز کے دوران 211 افراد، 359 گھروں، 76 دکانیں، 23 ہوٹل ،242 موٹر سائیکلوں اور 97 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 17 مشکوک افراد، 31 موٹر سائیکلوں اور تین گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات منتقل کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے 02 پستول معہ ایمونیشن برآمد کئے ۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے













