سنیئر نائب صدر ق لیگ چوہدری اظہر وڑائچ نے کہا ہے کہ مونس الٰہی بیرون ملک بیٹھ کر ڈوریں نہ ہلائیں ،ہاتھ صاف ہیں تو پاکستان آ کر سیاست کریں،مونس الٰہی کی ضد اور انا کی وجہ سے خاندان کی باپردہ خواتین تھانے کچہریوں کے چکر لگا رہی ہیں ۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں سنیئر نائب صدر ق لیگ چوہدری اظہر وڑائچ نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے فیصلہ کیا تھا کہ چوہدری خاندان کی خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیں گی مگر مونس الٰہی نے اپنی ضد اور انا کو پورا کرنے کے لیے باپردہ خواتین کو تھانے کچہری کے چکر لگوا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مونس الٰہی بیرون ملک بیٹھ کر ڈوریں نا ہلائیں، مونس الٰہی کے ہاتھ صاف ہیں تو پھر پاکستان آکر خود سیاست کریں ۔