اسلام آباد(ٹی این ٰایس) حافظ سعد حسین رضوی کہاں سے الیکشن لڑیں گے؟

 
0
93

مرکزی امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی بھی اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 سے الیکشن لڑینگے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبّیک پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے تمام صوبائی و قومی حلقوں سے اپنے اُمیدواران میدان میں اُتارے گی،مرکزی امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حُسین رضوی بھی اٹک سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 سے الیکشن لڑینگے۔امیر ٹی ایل پی شُمالی پنجاب پیر سید عنایت الحق شاہ بھی اٹک کے حلقہ پی پی 2 سے الیکشن میں حصہ لینگے۔
امیر ٹی ایل پی راولپنڈی ڈویژن حاجی رمضان اعوان حلقہ این اے 52 گُجر خان سے الیکشن میں حصہ لینگے،امیر ٹی ایل پی ضلع راولپنڈی چوہدری تیمور خالد بھی راولپنڈی کے حلقہ این اے 53 سے الیکشن میں حصہ لینگے۔
عام انتخابات میں راولپنڈی ڈویژن سے تحریک لبّیک پاکستان بہت بڑا سرپرائز دینے جارہی ہے،تحریک لبّیک پاکستان کی عوام میں مقبولیت کی وجہ غریب دوست پالیسی ہے،عوام اس مرتبہ فرعون نُما روایتی سیاستدانوں کا تختہ کرین کی مدد سے اُلٹے گی۔