ہری پور (ٹی این ایس) پولیس اور سی سی ڈی اٹک کا مشترکہ آپریشن۔

 
0
5

ہری پور (ٹی این ایس) ہری پور پولیس اور سی سی ڈی اٹک کا مشترکہ آپریشن۔

*اغواء برائے تاوان، دہشت گردی، ڈکیتی ، ٹارگٹ کلنگ ،جنسی ذیادتی اور بھتہ خوری کے سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک دہشت گرد ضرغام اللہ اپنے باپ سمیت ہلاک *

ہری پور پولیس اور سی سی ڈی اٹک نے تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈھینڈہ بائی پاس نزد چونگی نمبر 3 میں مشترکہ آپریشن کیا۔آپریشن میں ہری پور پولیس، ایلیٹ فورس اور سی سی ڈی اٹک کے افسران و جوانوں نے حصہ لیا۔
دورانِ آپریشن قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گرد ضرغام نے اپنے دیگر ساتھیوں گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ کی،فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا ۔ فیملی کو بحفاظت بازایاب کیا گیا ۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر دروان سرچ آپریشن خطرناک دہشت گرد ضرغام ولد خالد محمود خان سکنہ اٹک جوابی کاروائی میں ہلاک پایا گیا ۔جبکہ اور خالد محمود خان ولد جان بہادر سکنہ محلہ شرقی ماڑی کنجور ،اٹک عاصم ولد خلاد محمود خان کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ۔ جبکہ ملزمان میں عاصم ولد خالد محمود خان اپنے دیگر ساتھی کے ساتھ بھاگ نکلے ۔ آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔ہلاک ملزمان کی لاشیں برائے پوسٹمارٹم ٹرامہ سنٹر ہری پور منتقل کیں ۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔