اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 438 افراد، 172 گھروں،38 دکانیں، 19 ہوٹل ،235 موٹر سائیکلوں اور 105 گاڑیوں کو چیک کیا گیا

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس کا مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز۔سرچ آپریشنز کے دوران 438 افراد، 172 گھروں،38 دکانیں، 19 ہوٹل ،235 موٹر سائیکلوں اور 105 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد اور22 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا,سرچ آپریشنز کے دوران 438 افراد، 172 گھروں، 38 دکانیں، 19 ہوٹل ،235 موٹر سائیکلوں اور 105 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے 11 مشکوک افراد اور 22 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا۔مزید براں غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف بور کے دو پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کئے گئے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادقاضی علی رضا کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار”15-پر فوری اطلاع دیں