راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ دھمیال عاقب رزاق کی ھمراہ پولیس ٹیم کارروائی، چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور تاریں برآمد، زیر حراست گینگ سے واردات میں استعمال ہونے والا کٹر اور پلاس بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور تاریں برآمد ہوئیں، زیر حراست گینگ سے واردات میں استعمال ہونے والا کٹر اور پلاس بھی برآمد ہوا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













