اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان نے گزشتہ ماہ جولائی میں چین کا 1.3 ارب ڈالر کا پرانا کمرشل قرضہ کامیابی سے ادا کرنے کے بعد، اب اتنی ہی رقم کا نیا قرض حاصل کرنے کے لیے چینی حکام سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے مابین شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور یہ رقم رواں ماہ اگست کے دوران ہی پاکستان کو موصول ہونے کی امید ہے۔
وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اس رقم کی جلد واپسی سے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑا سہارا ملے گا اور معاشی دباؤ میں کمی آئے گی۔













