اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان کا ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ اقبال خان کا ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ۔سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے ریڈ زون کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس پر سکیورٹی انتظامات اور چیکنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں سکیورٹی ڈیوٹی انتہائی ذمہ داری، مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں سرانجام دینے کی ہدایت کی۔مزید براں مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور افراد کی مو¿ثر چیکنگ یقینی بنانے، سکیورٹی کے تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی،ایس پی جوڈیشل پروٹیکشن یونٹ نے کہا کہ ریڈ زون کی سکیورٹی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، لہٰذا تمام افسران و اہلکار ہر وقت الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض پوری ذمہ داری اور فرض شناسی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری برقرار رکھی جائے اور سکیورٹی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے،شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، شائستگی اور احترام کے ساتھ پیش آنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت اور موثر سکیورٹی کے درمیان بہترین توازن برقرار رکھا جائے تاکہ شہری خود کو محفوظ اور پراعتماد محسوس کریں