اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان کے قومی ورثہ و ثقافت پر مبنی فوٹو جرنلسٹ کی تصویری نمائش کا انعقاد
وفاقی وزیر اورنگزیب کچھی سینٹر طلحہ محمود سید سادات شاہ فلپائن کے سفیر شریک
جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹ کے لازوال فن پارے آویزاں کیے گئے
راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی سولویں سالانہ تصویری نمائش بعنوان “ثقافت و قومی ورثہ پاکستان ہماری پہچان ہمارا فخر” کا انعقاد ہوا وفاقی وزیر کلچر اورنگزیب خان کچھی چیئرمین سٹیڈنگ کمیٹی دفاع سینٹر طلحہ محمود چیئرمین سادات گروپ سید سادات شاہ فلپائن کے سفیر ڈاکٹر ایمینول مہمان خصوصی تھے جبکہ صدارت صدر رپجا سجاد حیدر نے کی جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹ نے اپنے فن پارے آویزاں کیے جن میں اسلام آباد کے بارہ تاریخی مقامات اور ملک کی ثقافت پر مبنی 100 شاندار تصاویر شامل تھیں سینئر فوٹو جرنلسٹ و عہدیداران رپجا جاوید ناصر ایم جاوید لطیف عادل بشیر شاد الفت شاہ مظہر خان تنویر شہزاد افضال چوہدری جہانگیر چوہدری سہیل شہزاد محمد عاصم زوالفقار خان راجہ مدثر شریک تھے اورنگزیب کچھی نے خطاب میں قومی ورثہ و ثقافت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ تمام تاریخی مقامات کو سیاحوں آماہ جگا بنانے کے لیے کام کر رہا ھے کسی بھی قوم کو اپنے قومی ورثے کو قائم و دائم رکھنا ان کی پہچان ہوتی ھے انہوں نے وزارت ثقافت اور فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کرنے اور پانچ لاکھ گرانٹ کا اعلان کیا.
طلحہ محمود نے فوٹو جرنلسٹ کو معاشرے کی آنکھیں قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا سادات شاہ نے تصویری نمائش کو ایک سنگ میل قرار دیا اور ایسوسی ایشن کیلیے سالانہ تین لاکھ گرانٹ اور فوٹو جرنلسٹ کو جدید کورسز کروانے کا اعلان کیا نمائش میں دو سو سے کئی ہزار سال پرانے تاریخی مقامات بشمول بن فقیراں شاہ اللہ دتہ راوت و پاروالا قلعہ ریراہ و مائی قمرو مسجد کوری و برطانوی میموریل راول ڈیم مندر سلطان مقرب مقبرہ کورنگ ریلوے پل کے علاوہ پاکستانی ثقافت کی تصاویر رکھی گئیں تھیں.
سجاد حیدر نے خطبہ استقبالیہ میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزارت ثقافت کے لیے آئندہ بھی ملکر کام کریں گے ان کی تنظیم اپنے ممبران کے لیے فلاحی کام کرنے میں پاکستان بھر سر فہرست ھے گذشتہ 23 سالوں سے وہ اپنے ممبران میں ایک کروڑ مالیت کے لیپ ٹاپ پروفیشنل کیمرہ بیگ موبائل فون و کیش انعامات تقسیم کر چکے ہیں.
اختتام پر ال سادات گروپ اور طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے رپجا ممبران کو پروفیشنل کیمرہ بیگ تحفہ دئیے گئے













