سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر کامحرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور سندھ/بلوچستان بارڈر پہ واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ

 
0
19319

جیکب آباد ستمبر 28(ٹی این ایس): سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر نےمحرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں اور سندھ/بلوچستان بارڈر پہ واقع پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ، ایس ایس پی جیکب آباد اور ونگ کمانڈر 31 ونگ ان کے ہمراہ تھے۔

سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر نے محرم الحرام میں جیکب آباد میں نکلنے والے ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کا پیدل دورہ کیا ۔

اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں، امام بارگاہوں پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں اور انتظامیہ سے ملاقات بھی کی گئی۔

ایس ایس پی جیکب آباد نے انتظامات کے حوالے سے سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر کو آگاہی دی ۔انہوں نے بتایا کہ ماتمی جلوسوں، مجالس اور امام بارگاہوں پر 2750 پولیس افسران و جوان تعنیات کیے گئے ہیں ،شہر میں  نکلنے والے تمام ماتمی جلوسوں کو باکس کی صورت میں پولیس سیکیورٹی دی جائے گی ۔ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں کے اطراف کے راستوں کو خاردار تاروں سے بلاک کر دیا جائے گا، تمام ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے 70 سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیے گئے ہیں جبکہ 11 سی سی ٹی وی کنٹرول رومز کے ذریعے ماتمی جلوسوں کی نگرانی کی جاے گی مرکزی ماتمی جلوس کی نگرانی ڈروں کیمرہ کے ذریعے کی جائے گی۔

مجالس اور ماتمی جلوسوں میں شرکت کرنے والے افراد کے داخلہ واک تھرو گیٹس سے کیا جائے گا اور تمام افراد کو میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے چیک کیا جائے گا سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر نے ایس ایس پی جیکب آباد اور ونگ کمانڈر 31 ونگ کے ساتھ سندھ/بلوچستان بارڈر پہ واقع چیک پوسٹوں کا بھی دورہ کیا

سیکٹر کمانڈر رینجرز سکھر نے ہر چیک پوسٹ پر پولیس اور رینجرز کے جوانوں سے ملاقات کی اور بہترین چیکنگ کے عمل کو جاری رکھنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی، جبکہ ایس ایس پی جیکب آباد نے بتایا کہ سندھ/بلوچستان بارڈر پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والے اشخاص اور گاڑیوں کو چیک کرنے کے ساتھ تمام کوائف کو رجسٹر میں درج کیا جا رہا ہے۔