جیکب آباد میں ہندوبرادری کی جانب سے دو روزہ فری آئی کیمپ ، 584سے زائد آپریشن کئے گئے

 
0
915

جیکب آباد، جنوری 30 (ٹی این ایس): جیکب آباد میں ہندوبرادری کی جانب سے دو روزہ آنکھوں کی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، 584سے زائد آپریشن کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ہندو برداری کی سماجی تنظیم گیتا سنگت کی جانب سے ڈاکٹرز فورم اور ہندو جنرل پنچائت کے تعاون سے دو روزہ آنکھوں کی فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جنتا ہال میں کیا گیا.

کیمپ میں سندھ اور بلوچستان سے آنے والے لوگوں کا مفت معائنہ کرنے آپریشن کیا گیا اور مریضوں کو ادویات بھی فراہم کی گئی ، دو روزہ کیمپ میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے امراض چشم کے ماہر ڈاکٹروں ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر اللہ ڈنو، ڈاکٹر دبیر عالم، ڈاکٹر دلیپ کمار ،ڈاکٹر منوہر لال سے حصہ لیا، کیمپ کے دوران 584مریضوں کا آپریشن اور 800سے زائد مریضوں کا معائنہ کرکے ادویات فراہم کیں گئی ، اس موقع پر گیتا سنگت کے رہنماؤں ڈاکٹر ہریداس، ڈاکٹر سریچند، شلو کمار، جیٹا نند، سنیل کپور، مرلی لال، راجکمار تلریجا، ڈاکٹر جۂ چند، دیوان شامن لال،سنتوش کمار اور دیگر نے کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد غریب لوگوں کی مدد کرنا ہے سینکڑوں غریبوں کا آپریشن اور علاج کیا گیا ہے خدمت خلق سے ہم اپنے مالک کو خوش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کی مفت میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔