ڈی جی رینجر ز سندھ کی شیعہ علماء اور منتظمین سے ملاقات، سیکیو ر ٹی انتظا ما ت پر اطمینان کا اظہار

 
0
550

کراچی ستمبر 28(ٹی این ایس) ڈائر یکٹر جنرل پاکستان رینجر ز (سند ھ)میجر جنرل محمد سعید نے محر م الحرام کے دوران سیکیو ر ٹی انتظا ما ت کا جا ئز ہ لینے کے لیے شہر کی مختلف اما م با ر گا ہو ں جن میں اما م با ر گاہ شاہ  خراسان،انچولی،عباس ٹاون،جعفر طیار سو سا ئٹی اور امام بار گا ہ با قیت اللہ شامل ہیں کادورہ کیا۔اس موقع پر رینجر ز کے سیکٹر کمانڈ ر ز اور پولیس حکام نے ڈی جی رینجر ز کو سیکیو رٹی کے انتظامات پر تفصیلی بر یفنگ دی۔ڈی جی رینجر ز نے نا مورشیعہ عا لم علا مہ طالب جوہر ی سے ملاقات کی اور ان کی خیر یت دریا فت کی۔اس دورے کے دوران ڈی جی رینجرز نے مختلف علما ء اور امام نارگاہوں کے منتظمین سے بھی تفصیلی ملا قات کی جنھو ں نے سیکیور ٹی انتظا مات پر اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران اپنے بھر پور تعا ون کا یقین دلایا۔