اسلام آباد (ٹی این ایس) بری امام عرس کے موقع پرایس ایس پی آپریشنز نے درگاہ بری امام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) بری امام عرس کے موقع پرایس ایس پی آپریشنز نے درگاہ بری امام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ افسران و جوانوں کو موثر ڈیوٹی اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس نے بری امام عرس کے موقع پر شہریوں اور زائرین کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے بری امام کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو موثر اور ذمہ دارانہ انداز میں فرائض انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ دورانِ ڈیوٹی مشکوک افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، جبکہ زائرین کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون پر مبنی رویہ اپنایا جائے۔ انہوں نے زائرین کی آمدورفت میں سہولت کے لیے ناکہ تھرڈ ایونیو کو کھلا رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و جوان اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے موثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔